افغانستان،امریکی ڈرون حملوں میں داعش کے رہنماؤں سمیت 11 دہشتگرد ہلاک

185

افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں امریکی ڈرون حملوں میں داعش کے رہنما ؤں عمر صادق اور عمر فاروق سمیت 11دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

جمعرات کو افغان میڈیاکے مطابق صوبائی پولیس کمانڈنٹ کا کہنا ہے کہ ضلع آچن اور کوٹ میں کیے جانے والے امریکی ڈرون حملوں میں داعش کے رہنما عمر صادق اور عمر فاروق سمیت 9دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔صوبائی پولیس چیف کے ترجمان حضرت حسین مشرقی وال کا کہنا ہے کہ ضلع ہیسکا مینا کے علاقے نارائی اوبا میں کے گئے ڈرون حملے میں داعش کے 9عسکریت پسند ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ ضلع آچن میں کیے گیے ڈرون حملے میں داعش کے 2رہنما مارے گئے۔