جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ میں ہنگامہ،مْکّوں کا استعمال

157

جنوبی افریقہ میں سربراہِ مملکت جیکب زْوما کے خلاف مزاحمت شدید ہوتی جا رہی ہے اور ملکی حالات کے بارے میں اْن کے سالانہ خطاب سے پہلے بائیں بازو کی اپوزیشن جماعت ای ایف ایف کے ارکان نے صدر کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعت کے ارکان نے اجلاس کے دوران زْوما کو ایک بدعنوان غنڈہ اور آئین توڑنے والا قرار دیا۔ اس پر ارکان کے درمیان مْکوں کا استعمال شروع ہو گیا اور سکیورٹی کے ارکان ای ایف ایف کے اراکینِ پارلیمان کو زبردستی پارلیمنٹ سے باہر لے گئے۔ اسپیکر نے ان تمام اراکین کو پارلیمنٹ سے باہر نکال دینے کا حکم دیا تھا۔ اس کے کچھ دیر بعد ایک اور اپوزیشن جماعت ڈی اے کے ارکان بھی پارلیمنٹ چھوڑ کر چلے گئے۔ پارلیمان کی یہ ساری کارروائی ٹیلی وژن پر براہِ راست دیکھی جاتی رہی۔