کراچی کنگز کا پشاور زلمی کو 119 رنز کا ہدف

148

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے میچ میں کراچی کنگز کا پشاور زلمی کو جیت کے لئے 119 رنز کا ہدف دے دیا۔

دبئی انٹرنیشنل گراؤنڈ میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،کراچی کنگز کی جانب سےاننگز کا آغاز کرس گیل اور شاہ زیب حسن نے کیا لیکن محمد حفیظ نے پہلے ہی اوور میں شاہ زیب کو پویلین واپس بھیج دیا۔ کراچی کنگز کی ٹیم ابتدائی جھٹکوں کے بعد سنبھل نہ پائی اور اپنے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 118رنز بنائے، شعیب ملک نے 44 ،روی بوپارہ نے 33 بناکر نمایاں بلے باز رہے۔

کراچی کنگز کی ٹیم کپتان سنگاکارا کے علاوہ شاہ زیب حسن، کرس گیل، بابر اعظم، شعیب ملک، روی بوپارا، پولارڈ، عماد وسیم، سہیل خان، محمد عامر اور ابرار احمد شامل ہیں۔

پشاور زلمی کے ٹیم میں کپتان ڈیرن سیمی کے علاوہ محمد حفیظ، ڈی جے ملان، کامران اکمل،حارث سہیل،اوئن مورگن، شاہد آفریدی، محمد اصغر، وہاب ریاض، جورڈن اور حسن علی شامل ہیں۔