مہمند ایجنسی،پاکستانی چیک پوسٹ پرا فغانستان کی جانب سے دہشتگردوں کا حملہ

144

مہمند ایجنسی میں پاک افغان بارڈر پر پاکستانی چیک پوسٹ پرا فغانستان کی جانب سے دہشتگردوں کا حملہ پاک فوج نے ناکام بنا دیا،

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان سے دہشت گردوں نے مہمند ایجنسی میں سرحدی چیک پوسٹ پرحملہ کیا،جس پر پاک فوج نے دہشت گردوں کے حملے کا موثر جواب دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی کے بعد دہشتگرد واپس افغانستان بھاگ گئے۔