بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سپنر روی چندرن ایشون نے ٹیسٹ کرکٹ تیز ترین 250 وکٹیں لے کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
روی چندرن ایشون یہ اعزاز بنگلہ دیش کے خلاف حیدر آباد میں جاری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں حاصل کیا۔ روی چندرن ایشون نے بنگلہ دیشی کپتان مشفق الرحیم کی وکٹ حاصل کرکے ڈینس للی کی ٹیسٹ میں تیز ترین 250 وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ انہوں نے یہ کارنامہ صرف 45 ٹیسٹ کی 83 ویں اننگز میں انجام دیا۔