جرمنی کا بیرون ملک محفوظ سونا واپس منگوانے کا فیصلہ

143

جرمنی نے بیرون ملک محفوظ اپنے سونے کے ذخائر 2020 تک وطن واپس منگوانے کا فیصلہ کرلیا۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سونے کے وہ ملکی ذخائر جو ماضی میں روسی جارحیت کے خوف سے دوسرے ملکوں میں محفوظ کرلیے گئے تھے ان کی وطن واپسی کا عمل تیز کرنے فیصلہ کیا گیا ہے۔ 2016 کے دوران بھی ان ملکوں سے کچھ سونا واپس منگوایا گیا جن میں امریکا سے 111 ٹن جبکہ فرانس سے 105 ٹن سونا واپس منگوایا گیا تھا۔اس سے قبل 2015 ء میں 210 ٹن، 2014 ء میں 120 ٹن اور 2013 ء میں صرف 37 ٹن واپس منگوایا گیا تھا۔