پی ایس ایل:لاہور قلندر کی ٹیم 59 رنز پر ڈھیر

226
پی ایس ایل تھری میں لاہور قلندر کی شکست کا تسلسل برقرار
پی ایس ایل تھری میں لاہور قلندر کی شکست کا تسلسل برقرار

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے میچ میں لاہور قلندر کی ٹیم پشاور زلمی کے خلاف پی ایس ایل کے کم ترین اسکور 59 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں جاری پاکستان سپر لیگ ٹو میں اتوار کو کھیلے جانے والے واحد میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ لاہور قلندر کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان برینڈن میک کولم اور جیسن روئے نے کیا۔ کپتان برینڈن میک کولم پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی رن بنائے محمد اصغر کی گیند ڈیوڈ ملان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے جس کے بعد لاہور قلندر کی ٹیم ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور وقفہ وقفہ سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور اس طرح پوری ٹیم 59 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی ۔لاہور قلندر کے پانچ کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔محمد رضوان اور فخر زمان کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکا، فخرزمان 33 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی نے 3،کرس جورڈن نے 2، محمد حفیظ، شاہد آفریدی، وہاب ریاض اور ؐھؐد اصغر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور قلندرز کی قیادت میک کولم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیسن رائے،فخر الزامان ،عمراکمل،محمد رضوان ،گرانٹ ایلیٹ،سہیل تنویر، سنیل نارائن، بلاول بھٹی ، یاسر شاہ اور محمد عرفان جونیئر شامل ہیں۔

جبکہ پشاور زلمی کی قیادت ڈیرن سیمی کر رہے ہیں اور ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، ڈیوڈ ملان، شاہد آفریدی ، کامران اکمل ، اوئن مورگن ، صہیب مقصود، محمد اصغر، وہاب ریاض، کرس جورڈن ، حسن علی شامل ہیں