پی ایس ایکس:100 انڈیکس 49965 پوائنٹس پر بند

137

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کوکاروباری تیزی کیساتھ100انڈیکس ایک بار پھر 50ہزار300پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو کر 49900 پوائنٹس پر واپس آگیا اور صرف 40 پوائنٹس کا ہی اضافہ ہو سکا تاہم سرمایہ کاروں کے 3 ارب سے زائدروپے ڈوب گئے۔

پیرکو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں40.55پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیا جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 49925.08 پوائنٹس سے بڑھ کر 49965.63 پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح 81.02 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس 27031.65 پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس 33732.39 پوائنٹس سے بڑھ کر 33744.45 پوائنٹس پربندہوا۔

پیرکے روزمارکیٹ کے سرمائے میں 3 ارب 67 کروڑ 16 لاکھ 11 ہزار 791 روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 98 کھرب 81 ارب 65 کروڑ 72 لاکھ 90 ہزار 200 روپے سے کم ہوکر 98 کھرب 77 ارب 98 کروڑ 56 لاکھ 78 ہزار409 روپے رہ گیا۔

پیر کومارکیٹ میں 36 کروڑ 24 لاکھ 7 ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو 18 ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ گزشتہ جمعہ 35 کروڑ 48 لاکھ 75 ہزار حصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو 17 ارب روپے تک محدودرہی تھی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیرکے روزمجموعی طورپر 434 کمپنیوں کا کاروبارہواجس میں سے 177 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 248 میں کمی اور9 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔