مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں بھارتی فوجییوں کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد آج مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال رہی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مچابق حریت رہنما سید علی گیلانی،میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین کی جانب سے دی گئی ہڑتال کی کال کے بعد آج پیر کو وادی میں دکانیں، کاروبار، اسکول پیٹرول پمپ بند رہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہی۔
حریت رہنماؤں کی جانب سے کلگام میں کشمیری نوجوانوں کی ہلا کت کے بعد بدھ کو کلگام کی طرف مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب بھارتی حکومت نے بھارت مخالف ریلی اور احتجاج کو روکنے کے لئے ضلع کلگام اور شوپیاں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ کرفیو اور رکاوٹوں کے باوجود ہزاروں لوگوں نے شہداء کے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف جگہوں پر آزادی کے نعرے لگائے گئے اور پاکستانی پرچم بھی لہرادیا گیا۔
کلگام اور پلوانہ میں لوگوں نے رکاوٹیں توڑتے ہوئے بھارتی فورسز کی جانب سے بربریت کے خلاف احتجاج کیا۔ بھارتی فوج کی جانب سے احتجاج کرنے والوں پر آزادانہ طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔