اٹلی کے 70 سالہ شہری نے درجن سے زائد ڈگریاں حاصل کرکے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق لوسیانو بییٹی اٹلی کے شہر ویلیٹری میں روم کے قریب پہاڑوں پر رہتا ہے ،وہ ہر صبح 3 بجے اٹھتا ہے اور پڑھائی کرتا ہے۔ لوسیانو بییٹی نے اٹلی کی یونیورسٹیوں سے 15 بیچلرز اور ماسٹر ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں اور یہ اس کی 16 ویں ڈگری ہے۔ لوسیانو کا کہنا ہے کہ وہ 19 ویں صدی کے فرانسیسی مصنف لوئس فرینکوئس برٹن سے متاثر ہیں اوریہ سرٹیفیکیٹس اس بات کا ثبوت ہیں۔