کار ساز کمپنی ‘‘ رولز رائس’’ کو تاریخ کے سب سے بڑےخسارے کا سامنا

228

برطانوی انجن ساز کمپنی ‘‘رولز رائس’’ نے کہا ہے کہ 2016 کے دوران اس کو 4 ارب پاؤنڈ (4.8 ارب یورو، 5 ارب ڈالر) کا خسارہ ہوا جس کی وجہ ملکی کرنسی کی شرح تبادلہ میں کمی اور دیگر اتفاقی اخراجات ہیں۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ سال 5 ارب ڈالر کا خسارہ ہوا جس کی وجہ برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلاء کیلئے ریفرنڈم کی کامیابی کے بعد ملکی کرنسی کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔اس کے علاوہ رشوت کے الزام کے تحت کمپنی کو لگنے والا 671 ملین پاؤنڈ جرمانے کی ادائیگی بھی نقصان میں اضافے کا باعث بنی۔