سعید اجمل عمدہ پرفارم کرکے ٹیم میں کم بیک کرنے کیلئے پرعزم

216

پاکستانی ٹیم کے آف اسپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ پی ایس ایل ٹو میں عمدہ پرفارم کر کے ٹیم میں کم بیک کرنے کیلئے پر امید ہوں۔

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے میرے بعد ٹیم کو ابھی تک آف ا سپنر نہیں ملا جس کی وجہ سے مجھے یقین ہے کہ میں اپنی کارکردگی سے دوبارہ ٹیم میں جگہ بنا سکتا ہوں، میں اپنی طرف سے رواں لیگ میں اپنے کیریئر کے ٹرننگ پوائنٹ کیلئے سخت محنت کر رہا ہوں، ٹی ٹونٹی کرکٹ مشکل ہے اس میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے لیکن میں چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہوں اور مجھے پوری امید ہے کہ یہ لیگ میرے لئے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا باعث بنے گی۔

سعید اجمل نے آخری بار اپریل 2015ء میں انٹرنیشنل میچ میں ملک کی نمائندگی کی تھی۔ گرین شرٹس کو گزشتہ دو برسوں سے کوالٹی آف اسپنر نہیں ملا جس نے اجمل کو پی ایس ایل میں عمدہ پرفارم کر کے دوبارہ ٹیم میں جگہ بنانے کا حوصلہ دیا ہے۔