ادرک نزلہ،زکام،کھانسی سے بچاؤ کا بہترین حل،ماہرین

258

برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ ادرک نزلہ، زکام ، کھانسی سے بچاؤ اورنظام انہضام کو درست کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

کوئین میری یونیورسٹی کے ماہرین کی جدید تحقیق کے مطابق ادرک میں نزلہ، زکام ، کھانسی سے محفوظ رکھنے اور نظام انہضام کو درست کرنے کے ساتھ کئی بیماریوں کا علاج موجود ہے۔ایک چمچہ ادرک کے رس میں ایک چمچہ شہد اور نیم گرم پانی ملاکر پینے سے نزلہ، زکام ، کھانسی سے دور رہا جا سکتا ہے۔ جبکہ ایک چمچ شہد میں ادرک کے رس کے چند قطرے ڈالیں اور دن میں 2 سے 4 مرتبہ اس کا استعمال کر نے سے جسم میں موجود درد اور سوزش کا خاتمہ ہوجاتاہے۔

ماہرین کے مطابق ادرک نظام ہاضمہ کے مسائل کو ختم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے، روزانہ ایک گرام ادرک کا استعمال پیٹ کے درد اور نظام ہاضمہ کے مسائل سے دور رہا جاسکتا ہے۔