تیز ترین 50 ٹی ٹوئنٹی وکٹیں،عمران طاہر دوسرے باؤلربن گئے

151

جنوبی افریقن ٹیم کے مایہ ناز اسپنر عمران طاہر نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کر لی، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے دوسرے تیز ترین باؤلر بن گئے۔

 عمران طاہر نے 31 میچز میں کیریئر کی 50 وکٹیں مکمل کیں، ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین پچاس وکٹیں مکمل کرنے کا عالمی اعزاز سری لنکن باؤلر اجنتھا مینڈس کو حاصل ہے جنہوں نے 26 میچز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔

 جمعہ کو کیویز کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ کیلئے عمران طاہر جب میدان میں اترے تو انہیں وکٹوں کی ففٹی مکمل کرنے کیلئے ایک وکٹ درکار تھی، انہوں نے میچ میں کیریئر بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں لیں اور اس کے ساتھ ہی کیریئر کی پچاس وکٹوں کے ہندسے کو بھی عبور کیا، وہ 50 وکٹیں مکمل کرنے والے ڈیل سٹین کے بعد جنوبی افریقہ کے دوسرے باؤلر بن گئے ہیں، عمران نے 54 اور سٹین نے 58 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔