امریکا:رابرٹ ہاروڈ کا مشیر برائے قومی سلامتی کا منصب قبول کرنے سے انکار

217

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے منتخب کیے گئے وائس ایڈمرل روبرٹ ہارورڈ نے مشیر برائےقومی سلامتی کے منصب کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس کے سینئر اہلکار کا کہنا ہے کہ وائس ایڈمرل روبرٹ ہارورڈکو مائیکل فلن کے استعفیٰ کے بعدقومی سلامتی کے مشیر  کا منصب سنبھالنے کی پیش کش کی گئی تھی،لیکن  ہارورڈ نے ذاتی وجوہات کے بنا پراس عہدےکو سنبھالنےسے انکار کرد یا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہارورڈ اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان تنازع یہ بات بنی کہ وہ اس عہدے کے ماتحت کام کرنے کے لیے اپنی ٹیم لانا چاہتے تھے۔

واضح رہے مائیکل فلن کو ٹرمپ کے صدارتی منصب سنبھالنے سے قبل واشنگٹن میں روس کے ساتھ خفیہ تعلقات رکھنے کی پاداش میں اپنے عہدے سے مستعفی ہونا پڑا تھا۔