پاک فوج کا افغانستان میں جماعت الاحرار کے کیمپوں پر حملہ،متعدد دہشت گرد ہلاک

145

پاک فوج کے جماعت الاحرار کے کیمپوں پر حملے میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور چار کیمپس تباہ اور ٹریننگ کیمپ تباہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کی سرحد پار کالعدم جماعت الاحرار کے کیمپوں پر کارروائی کی جس میں جماعت الاحرار کے ڈپٹی کمانڈر عادل باچا کے کیمپ سمیت چار کیمپ تباہ اور کارروائی میں متعدد دہشتگرد مارے گئے ۔ پاک فوج کی کارروائی میں دہشت گردوں کا ٹریننگ کمپاؤنڈ بھی تباہ ہو گیا ۔کالعدم دہشتگرد تنظیم جماعت الاحرار کےافغانستان میں محفوظ ٹھکانےموجودہیں۔

واضح رہے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کی ذمےداری کالعدم جماعت الاحرارتنظیم نےقبول کی تھی۔