ترکی کے حکام نے شامی سرحد کے قریب واقع جنوب مشرقی صوبے میں بم دھماکے کا الزام کردستان ورکرز پارٹی پر عائد کرتے ہوئے 26 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق بم حملہ گزشتہ روز شامی سرحد کے قریب واقع جنوب مشرقی صوبے ثانلی عرفہ کے ضلع وران سحر میں کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔حکام کا کہنا ہے ہے کہ کارروائی کے دوران واقعے میں استعمال ہونے والی گاڑی کے مالک سمیت 26 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔