امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قافلے پر نامعلوم شخص نے حملہ کردیا تاہم واقعے میں کسی کو چوٹ نہیں آئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حفاظتی دستے کے ہمراہ فلوریڈا ایئر پورٹ سے اپنی رہائش گاہ کی جانب رواں دواں تھے کہ نامعلوم سمت سے ایک ٹھوس شہ ان کے قافلے پر پھینکی گئی تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ چیز کس کی جانب سے اور کیوں پھینکی گئی۔
امریکی سیکرٹ سروس نے ٹرمپ کے قافلے پر کوئی چیز پھینکے جانے کی تصدیق کی ہے تاہم اس چیز سے متعلق تفصیلات نہیں ظاہر کی گئیں۔ امریکی حکام کے کے مطابق اس واقعہ میں کسی کو چوٹ نہیں آئی البتہ سیکرٹ سروس نے اس چیز کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔