اسپاٹ فکسنگ کیس،شرجیل خان اور خالد لطیف کو چارج شیٹ جاری

214

اسپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان اور خالد لطیف کو چارج شیٹ جاری کردی گئی،دونوں کھلاڑیوں کو 14روز میں الزامات کا جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ہفتہ کو پی سی بی ذرائع کے مطابق شرجیل خان اور خالد لطیف کو سپاٹ فکسنگ کیس میں چارج شیٹ جاری کردی گئی،دونوں کھلاڑیوں کے بیانات ریکارڈ کیے جاچکے ہیں،دونوں کھلاڑی 14 روز میں جواب دینے کے پابند ہوں گے،پی سی بی نے دونوں کھلاڑیوں کو کرکٹ کرپشن کیس میں معطل کیا ہوا ہے۔