روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مستحکم

142

ہفتہ کومقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمستحکم رہی جبکہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیں4پیسے کااضافہ ریکارڈکیاگیاتاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر 10 پیسے گھٹ گئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید 107 روپے اورقیمت فروخت 107.20 روپے برقراررہی جبکہ یوروکی قدرمیں 75 پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے یوروکی قیمت خرید 113.75 روپے سے کم ہوکر 113 روپے اورقیمت فروخت 115.25 روپے سے کم ہو کر 114.50 روپے پرآگئی اسی طرح 25 پیسے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید 132.75 روپے سے گھٹ کر 132.50 روپے اورقیمت فروخت 134.25 روپے سے گھٹ کر 134 روپے ہوگئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں یوروکی قدرمیں15پیسے اوربرطانوی پاؤنڈکی قدرمیں80پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی۔