پی ایس ایل:پشاور زلمی کا اسلام آباد یونائیٹد کو 137 رنز کا ہدف

149

پاکستان سپر لیگ کے 12 ویں میچ میں پشاور زلمی کا اسلام آباد یونائیٹد کو جیت کے لئے 137 رنز کا ہدف دیا ہے۔

شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز کامران اکمل اور تمیم اقبال نے کیا،17 رنز کے مجموعی اسکور پر تمیم اقبال 4 رنز بناکر رومان رئیس کا شکار بنے۔پی محمد حفیظ مسلسل پانچویں میچ میں بھی ناکام رہے اور 10 رنز بناکر محمد عرفان کا شکار بنے۔پشاور زلمی کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور یوں مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بناسکی۔ کامران اکمل 19، این مورگن 28، صہیب مقصود صفر، شکیب الحسن 5 اور کپتان ڈیرن سیمی 20 ،آفریدی 17 اور وہاب ریاض 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد سمیع نے 3،رومان رئیس اور شاداب خان نے 2،2 جبکہ محمد عرفان اور عماد بٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔