بھارت:آلودگی موت کا سبب بننے لگی

167

ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارت میں آلودگی کے باعث ہر منٹ میں دو افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ انکشاف تحقیقی جریدے لانسٹ میں شائع ہونے والی ایک حالیہ تحقیق میں معلوم ہواہے کہ بھارت میں فضائی آلودگی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہاہے اور اس صورتحال میں ہر منٹ میں کم سے کم دو بھارتی شہری آلودگی کے باعث پیدا ہونے والی بیماریوں سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔تحقیق کے مطابق بھارت میں ہر سال فضائی آلودگی سے دس لاکھ افراد ہلاک ہوجاتے ہیں ،اس وقت دنیا کے بدترین آلودہ شہروں میں کئی بھارتی شہر شامل ہیں۔اس تحقیق کے مطابق نئی دہلی اورپٹنہ بھارت کے آلودہ ترین شہر قرار دئیے گئے ہیں۔