ورلڈ فوڈ آرگنائزیشن کے مطابق دنیا بھر میں 92 کروڑ افراد بھوک کا شکار ہیں جن میں بچوں کی تعداد 30 کروڑ سے زائد ہے ۔
ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں 20 تا 25 فیصد خوراک ضائع ہو جاتی ہے۔ غذائی ماہرین کی رپورٹ کے مطابق ملک میں 40 فیصد تیار خوراک ضائع کی جا رہی ہے جبکہ دنیا کے دیگر ترقی پذیر ممالک میں تیار خوراک کا ضیاع 50فیصد تک ہے۔
ورلڈ فوڈ آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ضائع ہونے والی خوراک کو محفوظ بنا کر مستحق افراد تک پہنچانے سے بھوک کے شکار افراد کی مدد کی جاسکتی ہے۔ جس سے غذائی قلت کے مسائل کو ختم کیا جا سکے گا۔