آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری کرکٹ میچ کل ایڈیلیڈ میں کھیلا جائیگا۔
سری لنکا کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ آئی لینڈرز نے میزبان ٹیم کو پہلے میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں 2 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔