کراچی کے علاقے قائدآباد میں پولیس مقابلے کے دوران تین ملزمان مارے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان اسلحے کے زور پر لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق رات گئے قائد آباد کے علاقے شیر پاؤ کالونی میں پولیس سے مقابلے کے دوران تین ملزمان مارے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان اسلحے کے زور پر لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے۔ گشت پر موجود اہلکاروں کو اطلاع ملی جس پر پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا اور انہیں پکڑنے کی کوشش کی۔ تاہم فائرنگ کے تبادلے میں تین ملزمان مارے گئے۔ جن کے قبضے سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان کی تا حال شناخت نہیں ہو سکی۔