لیبیا:وزیراعظم کے قافلے پر حملہ،2محافظ زخمی

133

 

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں قومی اتحاد کی حکومت کے وزیراعظم فائز السراج کے قافلے پر شدید فائرنگ کی گئی ہے تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے ہیں۔

العریبہ ٹی وی کے مطابق لیبیا کی حکومت کے ترجمان اشرف الثلثی نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ قومی اتحاد کی حکومت کے سربراہ فائز السراج کے قافلے پر طرابلس کے علاقے ابو سلیم میں شدید فائرنگ کی گئی ہے۔ تمام کاریں بکتر بند تھیں۔اس لیے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔انھوں نے بتایا ہے کہ حملہ آوروں کے تعین کے لیے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔لیبیا کی سپریم ا سٹیٹ کونسل کے ترجمان محمد سالم نے کہا ہے کہ کونسل کے سربراہ عبدالرحمان آل سوحیلی اور صدارتی گارڈز کے سربراہ نجمی آل نکوح بھی اس قافلے میں شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ اس حملے میں 2 محافظ زخمی ہوئے ہیں۔