مسجد الاقصی میں انتہا پسند یہودیوں کے حملے کے بعد سخت کشیدگی

203

مسجد الاقصی پر انتہا پسند یہودیوں کے حملے کے بعد اطراف کے علاقوں میں سخت کشیدگی پھیل گئی۔

فلسطین انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق درجنوں انتہاپسندوں نے پارلیمنٹ کے سابق رکن موشے فیگلن کی سرکردگی میں مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے۔صیہونی انتہا پسندوں کا یہ ٹولہ ، باب المغاربہ کے راستے مسجد الاقصی میں داخل ہوا اور اس مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔اس موقع پر مسجد الاقصی میں موجود نمازیوں نے سخت احتجاج کیا اور اللہ اکبر کے نعرے لگا کر، انتہا پسندوں کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔صیہونی فوج انتہاپسند صیہونیوں کے اس ٹولے کی حفاظت کر رہی تھی۔

دوسری جانب اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی نمازیوں اور طلبا کو باب الاسباط کے ذریعے مسجد الاقصی میں داخل ہونے سے روک دیا۔