تارکین وطن کو امریکہ سے نکالنے کا عمل تیز کیا جائے،ٹرمپ کی انتظامیہ کو ہدایت

198

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کو امریکہ سے نکالنے کا عمل تیز کیا جائے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئی ہدایات کے تحت ایسے تارکین وطن جن کے پاس قانونی دستاویزات نہیں ہیں اور ان کا مجرمانہ ریکارڈ ہے انہیں امریکی سیکورٹی کیلئے خطرہ قرار دیئے جانے والے افراد کی فہرست میں شامل کیا جائے گا تاہم کم عمر بچے اور نوجوان جنہیں امریکہ غیر قانونی طور پر لایا گیا انہیں امریکہ میں رہنے کی اجازت ہوگی، اس اقدام سے ہزاروں نوجوانوں کو فائدہ ہوگا، نئے اقدامات پر عملدرآمد کیلئے 10 ہزار مزید آفیسر کو تعینات کیاجائے گا۔