راجگال میں پاک فضائیہ کی کارروائی،کئی دہشتگردہلاک،متعدد ٹھکانے تباہ

200

خیبر ایجنسی کے علاقے راجگال میں پاک فضائیہ کی کارروائی کے نتیجے میں کئی دہشتگرد ہلاک جبکہ ان کے زیر قبضہ متعدد ٹھکانے تباہ ہو گئے ہیں ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق خیبرایجنسی کے علاقے میں راجگال میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے رات گئے بمباری کی جس کے نتیجے میں خفیہ ٹھکانوں میں چھپے ہوئے کئی دہشتگرد ہلاک جبکہ ان کے زیراستعمال متعدد ٹھکانے تباہ ہو گئے ہیں ۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کےطیاروں نے کارروائی افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کی ۔