پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔ کاروبار کے دوران ایک موقع پر ہنڈرڈ انڈیکس 49 ہزار 300 کی سطح عبور کرگیا۔
ہفتے کے تیسرے روز حصص بازار میں کاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کے بہتر نرخ ہونے پر خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 285 پوائنٹس تک اضافہ دیکھا گیا جس سے انڈیکس 49 ہزار 300 کی بلند سطح تک پہنچ گیا ۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق کہ حصص بازار میںمثبت رجحان تو دیکھا گیا لیکن شیئرز کے لین دین کے حجم میں نمایاں بہتری نہیں دیکھی ۔