سی ٹی ڈی پولیس نے مظفر گڑھ میں کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گرد ہلاک کردیے جبکہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سی ٰٹی ڈی پولیس کے اہلکار ملزم یاسین عرف عمران کو اسلحہ برٓمدگی کے کیس میں لے جارہی تھی کی ملزم کے ساتھیوں نے پٹی سلطان محمود کے قریب پولیس پرحملہ کردیا، سی ڈی ڈی نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے 5 دستی بم، 4 رائفلز،3 پستول اور دیگر اسلحہ بھی برٓمد ہوا ہے۔