زرمبادلہ کے ذخائرمیں 105 ملین ڈالر کا اضافہ 

134

رواں ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں 105 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ۔

ا سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 17فروری 2017 کو زرمبادلہ کا مجموعی حجم 21.930ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ 10 فروری 2017 زرمبادلہ کے ذخائر21.825 ارب ڈالر ریکارڈ کئے گئے تھے۔

 رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں 34.4 ملین ڈالر کے اضافہ سے ان کا مجموعی حجم 17.028 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ اس سے گذشتہ ہفتے کے اختتام پر مرکزی بینک کے پاس 16.99 ارب ڈالر کا زرمبادلہ موجود تھا۔ اسی طرح دیگربینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائرمیں 71 ملین ڈالرکے اضافہ سے زرمبادلہ کے ذخائر 4.902 ارب ڈالر تک بڑھ گئے۔