ترک صدر رجب طیب اردگان نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ 16 اپریل کو ہونے والا ریفرنڈم ملک و قوم کے لیے ایک نیا سورج بن کر ابھرے گا۔
ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں صدارتی نظام سے متعلق تاثرات ظاہر کیے اور کہا کہ موجودہ نظام بالخصوص قانونی اداروں کے اختیارات کے ناجائز استعمال نے ملک کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کا ماضی،فوجی بغاوتوں،مالی و سیاسی بحرانوں سے بھرا پڑا تھا جس کی بھاری قیمت قوم کو چکانا پڑی لہذا ہمیں ملک کے انتظامی اداروں کو ایک نئی راہ پر استوار کروانے کے لیے ایک نئے سیاسی نظام کی تشکیل دینا ہوگی جن سے ان تمام خرابیوں کی تلافی ممکن ہو سکے گی۔