منگھوپیر ہلاک دہشت گردوں سے افسران کے ناموں کی فہرست برآمد

137

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں داعش کے  ہلاک دہشت گردوں کے لیپ ٹاپ سے افسران کے ناموں کی فہرست بر آمد کی گئی ہے۔

ایس ایس پی ناصر آفتاب کا کہنا ہے کہ ان میں سیف اللہ اور حنیف کا تعلق کالعدم داعش سے تھا۔ دونوں دہشت گرد ڈی ایس پی فیض شکری کے قتل اور دیگر وارداتوں میں ملوث تھے۔ ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے  لیپ ٹاپ سے افسران کے ناموں کی فہرست،گاڑیوں اور گھروں کی تصاویر بھی ملی ہیں۔ہلاک دہشت گرد پولیس اور سرکاری افسروں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

پولیس نے ان کے ٹھکانے پر چھاپا مارا تو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس سے ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو دہشت گرد ہلاک اور ان کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے تھے۔