لاہور،ڈیفنس دھماکا بارودی مواد کا نہیں تھا،راناثناء اللہ

222

وزیر قانون پنجاب راناثناء اللہ نے کہاہے کہ ڈیفنس میں ہونے والا دھماکا دہشت گردی کا واقعہ نہیں تھابلکہ ایک حادثہ تھا۔

وزیر قانون پنجاب راناثناء اللہ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ڈیفنس دھماکے میں باردوی مواد کے شواہد نہیں ملے،واقعے کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ لاہور دھماکے سے متعلق ابتدائی اطلاعات تھیں کہ جنریٹر کا دھماکا ہوا ہے،کسی کا خیال تھا کہ یہ سلنڈر دھماکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی رپورٹ میں تضاد تھا،دھماکے کی نوعیت سے متعلق فرانزک رپورٹ آنے تک حتمی رائے نہیں دی جاسکتی، امکان ہے کہ دھماکہ کیس لیکج کی وجہ سے ہوا۔

پی ایس ایل کے فائنل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ پی ایس ایل کے فائنل کے حوالے سے دو دن پہلے اجلاس ہوا تھا،جس میں تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ اس بارے میں میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔ اس کے متعلق آج وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس ہوگا