اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا ارتکاب کررہا ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل

179

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا ارتکاب کر رہا ہے۔

 ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے میں 5 سو نئے رہائشی یونٹوں کی تعمیر کا اسرائیلی فیصلہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ، اسرائیل نے گزشتہ سال کے دوران بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔

رپورٹ میں، فلسطینیوں کی گرفتاریوں، بغیر مقدمہ چلائے انہیں حراست میں رکھنے، فلسطینی قیدیوں کو ایذائیں پہنچانے، غرب اردن میں صیہونی بستیوں کی تعمیر، اور فلسطینیوں کی روز مرہ زندگی میں رکاوٹیں کھڑی کیے جانے کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ سال جن 1100 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے وہ کسی طور بھی اسرائیل کے لیے خطرہ نہیں تھے۔