ملک میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد میں اضافہ

161

جنوری2017 کے اختتام پرملک میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد 38.269 ملین تک بڑھ گئی جبکہ دسمبر 2016 کے اختتام پر صارفین کی تعداد 37.574 ملین تھی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی( پی ٹی اے) کی رپورٹ کے مطابق جنوری 2017 کے اختتام پر پاکستان میں موبائل فون صارفین کی مجموعی تعداد 137.095 ملین تک پہنچ گئی جبکہ دسمبر2016 کے اختتام پر یہ تعداد 136.489 ملین صارفین ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس طرح دسمبر2016 کے مقابلہ میں جنوری 2017 کے دوران صارفین کی تعداد میں 0.606 ملین کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔