فوجی عدالتوں کا معاملہ دوبارہ ڈیلی کمیٹی کے سپرد

148
کراچی: میر ہزار بجارانی اور انکی اہلیہ کی نعش کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ زندگی کی یادگار تصویر بھی نمایاں ہے
کراچی: میر ہزار بجارانی اور انکی اہلیہ کی نعش کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ زندگی کی یادگار تصویر بھی نمایاں ہے

فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملہ پر پارلیمانی رہنماؤں میں اتفاق نہ ہوسکا جس کے بعد یہ معاملہ دوبارہ ذیلی کمیٹی کے سپرد کردیا گیا

تفصیلات کےمطابق فوجی عدالتوں میں توسیع کے حوالے سےپارلیمانی رہنما ؤں کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا،اپوزیشن کی بڑی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی مشاورتی اجلاس میں واپس آگئی ہے، اس ضمن میں اسپیکر قومی اسمبلی اور حکومتی اتحادیوں کے سابق صدر آصف علی زرداری سے رابطے سود مند ثابت ہوئے ہیں،متفقہ مسودے کی تیاری کے لئے پارلیمانی قائدین نے دونوں ایوانوں کی مشترکہ سب کمیٹی قائم کردی ہے،کمیٹی نے آئینی ترمیم کے بل کی تمام شقوں کا جائزہ مکمل کرلیا ہے۔ سب کمیٹی کے قیام کا فیصلہ جمعہ کو پارلیمانی قائدین کے اجلاس میں ہوا۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی بڑی جماعت کے پارلیمانی رہنما سید نوید قمر نے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی نمائند گی کی۔ فوجی عدالتوں کے اختیارات اور ٹائم فریم سے متعلق آئینی ترمیم میں ضروری ردوبدل کے لئے سینٹ قومی اسمبلی کے نمائندوں پر مشتمل سب کمیٹی مسودے کو حتمی شکل دے گی۔

آٹھ رکنی سب کمیٹی میں سینیٹر طلحہ محمود اور سینیٹر بیرست رسیف ایوان بالا کی نمائندگی کریں گے۔ شازیہ مری کی جگہ سید نوید قمر کو نامزد کیا گیا۔ پارلیمانی جماعتوں نے فوجی عدالتوں میں توسیع پر اتفاق رائے پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ پارلیمانی قائدین گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں اسپیکر سر دار ایاز صادق نے پیپلز پارٹی سے ہونے والے رابطوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

 اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےا سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ ترمیم کی تیاری کیلئے سب کمیٹی میں توسیع کردی گئی ہے سینٹ سے اراکین بھی نامزد کردیئے گئے ہیں پارلیمانی قائدین کے منگل کو اجلاس میں سب کمیٹی مجوزہ ترمیمی مسودہ پیش کرے گی توقع ہے کہ منگل کو مسودے کے حوالے سے پیش رفت ہوجائے گی۔