اسپاٹ فکسنگ کیس،برطانیہ میں ایک اور شخص گرفتار

124

برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں میچ اور اسپاٹ فکسنگ کے معاملے میں جاری تحقیقات کے تناظر میں ایک اور شخص کو گرفتار کیا ۔

برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ کرکٹ میں میچ اور اسپاٹ فکسنگ کے معاملے میں جاری تحقیقات کے تناظر میں ایک برطانوی شخص کو شفیلڈ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ۔ اگرچہ اس شخص کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ۔ اس گرفتاری کا تعلق پاکستان سپر لیگ میں جاری میچ فکسنگ سکینڈل سے ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے کرکٹ میں میچ اور سپاٹ فکسنگ کے معاملے میں جاری تحقیقات کے تناظر میں یہ تیسری گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ اس سے قبل نیشنل کرائم ایجنسی نے دو افراد کو حراست میں لینے کی تصدیق کی تھی۔ ان دونوں افراد کی عمر 30 سے 40 برس کے درمیان ہیں اور انھیں 13 فروری کو گرفتار کیا گیا تھا۔