پاک فوج کی مردم شماری کے لئےبھرپورتعاون فراہم کی یقین دہانی

143

آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد زاہد لطیف مرزا نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی ہدایت    کی روشنی    میں چھٹی مردم شماری کے موقع پر پاک فوج کی جانب سے بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا۔

جمعہ کو آرمی ایئرڈیفنس کمانڈ ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں چھٹی مردم شماری کے حوالے سے پاک فوج کی حمایت سے متعلق ایک رابطہ اجلاس ہوا جس میں آرمی ایئرڈیفنس کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد زاہد لطیف مرزا، سیکرٹری شماریات ڈویژن، چیئرمین پاکستان بیورو آف شماریات اور سینئر سول و فوجی افسران نے شرکت کی۔

شرکاء اجلاس نے چھٹی مردم شماری کو کامیاب بنانے کے لیے تیاریوں کا جائزہ لیا اور اب تک کی جانے والی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل  زاہد مرزا نے شرکاء کو یقین دلایا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر  جاوید باجوہ  کی ہدایات کی روشنی میں مردم شماری  کو خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے پاک فوج کی جانب سے بھر پور تعاون فراہم کیا جائے گا۔