صدام سے پوچھ گچھ کرنے والے سی آئی اے اہل کار کے دل چسپ انکشافات

195

امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی کے تحقیق کار جان نکسن کے مطابق اْن کی اولین ذمے داری سابق عراقی صدر صدام حسین کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات جمع کرنا تھی۔

جان نکسن نے العربیہ نیوز چینل کے پروگرام میں دیے گئے ایک انٹرویو میں جان نکسن یہ انکشاف کرتے ہوئےکہا  کے “صدام حسین نے اعتراف کیا کہ کویت پر حملہ ان کی غلطی تھی۔ نکسن نے جب صدام کے ساتھ کویت کے حوالے سے بات شروع کی تو عراقی صدر نے اپنا سر دونوں ہاتھوں سے تھام کر کہا کہ اس کو سوچنے سے میرے سر میں شدید درد شروع ہو جاتا ہے۔ یہ واضح اشارہ تھا کہ صدام کی نظر میں کویت کی جنگ ایک ایسی غلطی تھی جس کے خمیازے کو وہ کئی برسوں بعد بھی نہیں بھلا سکے۔

نکسن کا کہنا تھاکہ انہیں اس بات میں ذرہ برابر بھی شک نہیں کہ امریکی افواج نے جس شخص کو گرفتار کیا تھا وہ صدام حسین ہی تھا۔ نکسن نے 30 یا 40 سوالات کی فہرست تیار کی جس کا جواب صرف صدام ہی دے سکتے تھے۔