باکسر محمد علی کے بیٹے کو زیر حراست رکھے جانے کا انکشاف

160

امریکا کے ایک قانون دان نے کہا ہے کہ فلوریڈا کے ایک ایئرپورٹ پر امریکی حکام نے ماضی کے مایہ ناز باکسر محمد علی کے بیٹے کو دو گھنٹے حراست میں رکھا اور ان سے مسلمان ہونے اور نام محمد علی جونیئر ہونے کے حوالہ سے سوال جواب کئے۔

ہفتہ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق قانو ن دان کرس منسینی نے بتایا کہ باکسر محمد علی کی دوسری اہلیہ خلیلہ کماچو علی اپنی بیٹے محمد علی جونیئر کے ہمراہ جمیکا سے واپس آرہی تھیں کہ ان سے فور ٹ آڈر ڈالے ہالی ووڈ ائر پورٹ پر کسٹمز اور امیگریشن حکام نے دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی اور ان سے مسلمان ہونے اور نام محمد علی جونیئر ہونے کے حوالہ سے سوا لات کئےاور بعدازاں انہیں جانے کی اجازت دی۔