بھارتی ٹیم کے کپتان اورا سٹار بلے باز ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
ویرات کوہلی پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں 13 رنز بنا سکے، کوہلی پہلی اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے تھے جبکہ دوسری اننگز میں وہ 13 رنز بنا کر چلتے بنے، یہ کوہلی کا ہوم ٹیسٹ میں کسی بھی ٹیم کے خلاف جس میں انہوں نے دونوں اننگز میں بیٹنگ کی ہو کم ترین سکور ہے۔