شامی فوج پر عسکریت پسندوں کا حملہ،42 ہلاک

140

شام کے مغربی شہر حمص میں تعینات شامی فوج پر کیے گئے عسکریت پسندوں کے حملوں میں کم از کم 42 فراد مارے گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس حملے میں شامی حکومت کے دو سکیورٹی مراکز پر کیے گئے خودکش حملے بھی شامل ہیں۔ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ہفتہ کی صبح سے حمص کے قریبی علاقوں غوطہ اور ماہاتا میں کیے گئے خود کش حملوں کے بعد فریقین کے درمیان جھڑپ جاری ہے۔

 شام کے حالات پر نگاہ رکھنے والے مبصر گروپ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق عسکریت پسندوں کے حملے میں شامی فوج کا ایک سینیئر افسر بھی ہلاک ہوا ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حملہ آوروں کا تعلق دعش سے ہے یا یہ کسی اور عسکری گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔