برازیل میں بے روزگاری کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد وشمار میں بتایا گیاہے کہ ملک میں نومبر سے لیکر جنوری تک کے عرصہ کیلئے بے روزگاری کی شرح 12.6فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔اعداد وشمار کے مطابق ملک میں اس وقت 12.9ملین افراد بے روزگار ہیں جو ملکی تاریخ کی بلند ترین شرح ہے۔اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال کے دوران بے روزگاری کی شرح میں 43فیصد اضافہ ہواہے۔