ایران کا جدید ترین نصر اور دیہلاوییہ میزائل کا تجربہ

444

ایران کی بحریہ نے خلیج میں فوجی مشقوں کے دوران جدید ترین نصر اور لیزر گائیڈڈ میزائل دیہلاوییہ کا کامیاب تجربہ کیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق وزیر دفاع حسین دہقان نے کہا کہ “جدید ترین بحری کروز میزائل نصر کا ولایت 95 ملک کے جنوبی پانیوں میں بحری مشق کے دوران کیا گیا۔ میزائل نے کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا جبکہ لیزر گائیڈڈ میزائل دیہلاوییہ کا بھی کامیاب تجربہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ ایران نے ڈیہلاوییہ میزائل روسی ٹینک شکن میزائل کی طرز پر بنایا۔

خیال رہے کہ ایران کی بحری افواج کی یہ مشقیں عمان کے خلیج اور بحرہند کے شمال مغربی حصے میں جاری ہیں۔مشقوں میں ایرانی نیوی کی سطح پر تیرنے والے جہازوں سمیت، آبدوزیں، نیوی کے ہیلی کاپٹرز، معلومات اکھٹا کرنے والے ایئرکرافٹ اور انسانوں کے بغیر چلنے والے ہوائی ہتھیار شامل ہیں۔