کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کروانے سے انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان میں نہیں آئے گی۔
جاوید میانداد نے پی ایس ایل کا فائنل لاہو رمیں کروانے پراپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل ایک نیشنل ایونٹ ہے یہ انٹرنیشنل ٹیم کے ساتھ ہم نہیں کھیل رہے جو لاہور میں کھیلنے سے ہماری کرکٹ بحال ہوگی۔ جاوید میانداد نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کروانے سے انٹرنیشنل کرکٹ پاکستان میں نہیں آئے گی۔ سیکیورٹی سخت ہونے کی وجہ سے عوام کو مزہ نہیں آئے گا۔ خدا نہ کرے کوئی برا واقعہ ہو گیا تو پاکستان کی کرکٹ بہت پیچھے چلی جائے گی۔