سیلف ڈرائیو نگ کار کا یورپ میں پہلا کامیاب تجربہ

140

جاپانی کار ساز ادارے نسان موٹرز کی تیار کردہ سیلف ڈرائیوینگ کار کا یورپ میں پہلا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔

نسان کی سیلف ڈرائیو نگ کار کو ایکسل سنٹر سے لندن سٹی ائر پورٹ کی سڑکوں پر دوڑا کر دیکھا گیا جس کے لئے گاڑی کو نیویگیشن سسٹم اور کیمروں کی مدد حاصل تھی۔مذکورہ کار 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک دوڑ سکتی ہے۔ برطانیہ مستقبل میں ان گاڑیوں کی بڑی مارکیٹ ثابت ہونے کی وجہ سے دلچسپی لے رہا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق 2025 تک سیلف ڈرائیوینگ گاڑیوں کے عالمی صنعت 90 بلین پاؤنڈ (1.1 ٹریلین ڈالر) پر آجائے گی۔متعدد جاپانی کار ساز اداروں نے برطانیہ میں اپنے کارخانے لگا رکھے ہیں۔