طالبان کا افغان پولیس پر حملہ،11 اہلکار ہلاک

330

افغان پولیس میں شامل طالبان جنگجو کے حملے میں 11اہلکار ہلاک ہوگئےجبکہ افغان بارڈر فورس کا جھڑپ کے دوران مقامی کمانڈر سمیت 6پاکستانی طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق مشرقی صوبہ ہلمند کے دارالحکومت لشکرگاہ میں پولیس کے روپ داخل ہونے والے طالبان جنگجو کے حملے میں 11پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ۔واقعہ شہر کے دوسرے پولیس ضلع کی حدود میں پیش آیا۔ایک مقامی سیکورٹی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ حملہ ایک طالبان جنگجو کی طرف سے کیا گیا جو پولیس کے درمیان شامل ہوا تھا۔

افغان سیکورٹی فورسز نے مشرقی صوبہ نورستان میں جھڑپ کے دوران 6پاکستانی طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ نورستان میں بارڈر سیکورٹی فورسز نے ضلع کمادش میں ایک جھڑپ کے دوران 6پاکستانی طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کردیا۔ایک بارڈر پولیس کمانڈر نے بتایا ہے کہ جھڑپ کے دوران 6پاکستانی طالبان جنگجو مارے گئے جن میں انکا ایک مقامی کمانڈر بھی شامل ہے ۔جھڑپ کے دوران سیکورٹی فورسز اور شہریوں کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔