پاکستان سپر لیگ کے پہلے کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈیئیٹر نے پشاور زلمی کو جیت کے لئے 201 رنز کا ہدف دیا ہے۔
شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے پلے آف راؤنڈ کے پہلے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈیئیٹر کو بیٹنج کی دعوت دی۔کوئٹہ کی جاانب سے اننگز کا آغاز لیوک رائٹ اور احمد شہزاد نے 31 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن لیوک رائٹ 12 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔لیوک رائٹ کے آؤٹ ہونے کے بعد احمد شہزاد اور کیون پیٹرسن نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 90 رنز کی شراکت قائم کی، احمد شہزاد 38 گیندوں پر 71 رنز بنا کر ڈیرن سیمی کا شکار بنے جبکہ پیٹرسن 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ بعد میں آنے والے بیٹسمین خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکے رائلی روسوو اور سرفراز 17،17،انور علی 20 اور سعد نسیم 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ڈیرن سیمی اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔